Templates by BIGtheme NET

کولیسٹرول کم کر ک امراض قلب س محفوظ رکھنے وال خشک میوہ

کولیسٹرول کم کر ک امراض قلب س محفوظ رکھنے وال خشک میوہ اللہ تبارک و تعالیٰ نے ہر چیز انسان ک فائدے کے لیے بنائی ہے ۔ انہی چیزوں میں سے ایک اخروٹ بھی ہے ۔ اخروٹ کے بے شمار طبی فوائد ہیں جن می سے اکثر کے متعلق آپ جانتے ہیں لیکن طبی ماہرین نے اخروٹ کا ایک انتہائی اہم فائدہ دریافت کر لیا ہے ۔

طب ماہرین کا کہنا ہے کہ دیگر فوائد کے ساتھ ساتھ اخروٹ انسان کو ہارٹ اٹیک اور دل کی دیگر مختلف بیماریوں سے بھی محفوظ رکھتے ہیں ۔ طبی ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ روزانہ 2 مٹھی تک اخروٹ کھانے سے انسان کے جسم میں کولیسٹرول کی سطح آہستہ آہستہ کم ہونا شروع ہو جاتی ہے ۔

جس سے انسان دل کی مختلف بیماریوں سے محفوظ رہتا ہے ۔ اخروٹ می ایسی چکنائی پائی جاتی ہے جو انسانی خون میں پہلے سے موجود چکنائی کو پگھلانے میں مدد فراہم کرتی ہے۔ اس ک علاوہ اخروٹ میں پروٹینز ، وٹامنز اور منرلز بھی وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں۔

لائف سائنسز ریسرچ آرگنائزیشن کے ماہرین نے حال ہی می ہونے والی اس تحقیق کے لیے اخروٹ اور دل کی بیماریوں کے تعلق پر کی گئی 62 سابقہ تحقیقات کا تجزیہ کیا ہے۔اس تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر مائیکل فوک کہتے ہیں کہ اخروٹ وہ واحد خشک میوہ ہے ۔جس میں2.5گرام فی اونس الفا لینولینک پایا جاتا ہے ۔

جو درختو سے حاصل ہونے والی اومیگا تھری کی ہی ایک قسم ہے ۔ اسی وج سے اخروٹ انسانی جسم سے 9 سے لے کر 16 فی صد تک مجموعی کولیسٹرول کو کم کر دیتا ہے اور کولیسٹرول میں موجود ApoB نامی پروٹین کا بھی خاتمہ کر دیتا ہے ۔ انہی 2 عناصر کی وجہ سے کسی بھی شخص کا دل مختلف بیماریوں میں مبتلا ہوتا ہے

تحقیقاتی ٹیم کے سربرا کا کہنا ہے کہ اخروٹ دل کی بیماریوں کے علاوہ ذیابیطس ، بلڈ پریشر جیس بیماریوں سے بھی محفوظ رکھنے میں معاون و مددگار ثابت ہوتا ہے۔اس کے علاوہ اخروٹ میں فائبر اور پروٹین پایا جاتا ہے جو دل کی بافتوں کو مضبوط بنانے کے لیے انتہائی مفید ہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*