Templates by BIGtheme NET

عامر لیاقت حسین کا آخری پیغام سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے

معروف اینکر در کن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین انتقال کر گئے جن کے مرنے کے بعد ان کا آخری پیغام سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں انہوں نے شاعرانہ تبصرہ کیا تھا۔ ساجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر جاری کردہ آخری پیغام میں عامر لیاقت نے لکھا کہ

وہ چل بسے وہ اچھے تھے میں بھی گزر جاؤں گا سچا تھا اس پیغام پر سوشل میڈ یا صارفین رد عمل میں کہہ رہے ہیں کہ وہ ہمیشہ لوگوں کو حیران کرتے رہے ہیں اور آج بھی اچا تک حیران کر تے ہوئے دنیا سے انتقال کر گئے۔ جبکہ دیگر صارفین بھی ان کی مغفرت کی دعائیں کر رہے ہیں ۔

واضح رہے کہ عامر لیاقت کراچی کے نجی اسپتال میں انتقال کر گئے ہیں جنہیں طبیعت بگڑنے پر تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ عامر لیاقت حسین کے کمرے کا دروازہ بند تھا جسے گھر کے ملازمین کافی دیر سے کھٹکھٹار ہے تھے ۔ ملازم نے بتایا کہ عامر لیاقت کی گزشتہ رات طبیعت خراب ہوئی تھی ، ان کے دل میں تکلیف ہو رہی تھی ، انہیں اسپتال جانے کا کہا گیا لیکن انہوں نے انکار کر دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*