Templates by BIGtheme NET

عجیب و غریب شادی

مارے محلے میں چند سال پہلے ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا تھا ۔۔۔ جسے آج تک کوئی بھول نہیں سکا ۔۔۔۔ یہ کہانی آپ کو حیران کر دے گی ۔۔۔۔ آکاش ہمارے محلے کا لڑکا تھا ۔۔۔ وہ بہت خوبصورت اور پڑھا لکھا لڑکا تھا لیکن اس کی شادی والی رات ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا جس نے پورے محلے کو حیران کر دیا اس کی شادی والی رات کوئی دلہن کو اغوا کر کے لے گیا ۔۔۔۔

اور اس کے بعد وہ دلہن کہیں بھی نہیں ملی ۔۔۔ کوئی نہیں جانتا تھا وہ دلہن کہاں گئی اسے کون لے گیا اور کیوں لے گیا ۔۔۔۔ گھر والوں نے اور آکاش نے رو رو کر صبر کر لیا ۔۔۔۔۔ اس واقعے کو ایک سال گزر گیا جب آکاش کے گھر والوں نے اس کی دوبارہ شادی کا فیصلہ کیا اور اس کی دوسری شادی ایک سدرہ نامی لڑکی سے ہوئی تھی ۔۔۔۔ سدرہ بہت اچھی اور خوب صورت لڑکی تھی اور آکاش کے ساتھ بہت خوش تھی ۔۔۔ آکاش بھی بہت خوش تھا مگر شادی کے ایک ہفتے بعد سدرہ بھی اچانک غائب ہو گئی ۔۔۔۔ جیسے آکاش کی پہلی بیوی شادی والی رات غائب ہوئی تھی ۔۔۔ اس بار سب لوگ بری طرح پریشان ہو گئے ۔۔۔۔ اور آکاش خود بھی بہت پریشان تھا کہ یہ اس کے ساتھ کیا ہو رہا ہے اس کی دوسری بیوی یوں اچانک کیسے غائب ہو گئی ۔۔۔

سدرہ کے گھر والوں اور آکاش کے گھر والوں نے مل کر سدرہ کو ڈھونڈنے کی بہت کوشش کی لیکن وہ کہیں نہیں ملی ۔۔۔۔ آکاش نے ایک بار پھر اس حادثے کو قسمت کا فیصلہ سمجھ کر قبول کر لیا ۔۔۔ لیکن اس بار محلے والوں نے اس واقعے کو قسمت کا فیصلہ نہیں بلکہ آکاش کی بدقسمتی سمجھا ۔۔ اور پورے محلے میں آکاش کے بارے میں طرح طرح کی باتیں مشہور ہونے لگیں ۔۔۔ کوئی کہتا آکاش پر آسیب ہے تو کیا کہتا ہے آکاش پر جنات کا سایا ہے اور وہی آکاش کا گھر نہیں بسنے دے رہے اور کچھ لوگ تو یہ بھی کہتے تھے کہ آکاش خود ہی اپنی بیویوں کو غائب کر رہا ہے ۔۔ آکاش بہت شریف اور پڑھا لکھا لڑکا تھا اس کے بارے میں ایسی باتیں سوچنے کو دل نہیں کرتا تھا ۔۔ لیکن سچ کیا ہے یہ کسی کو نہیں معلوم تھا ۔۔۔۔۔ دوسری بیوی کے غائب ہو جانے کے بعد آکاش نے صبر کر لیا اور کبھی دوبارہ شادی کا فیصلہ نہیں کیا ۔۔۔۔ بلکہ سچ تو یہ تھا اب آکاش کو محلے کا کوئی بھی آدمی اپنی بیٹی دینے کو تیار ہی نہیں تھا پچھلے دو واقعات اس قدر عجیب تھے کہ سب لوگ کافی ڈرے ہوئے تھے ۔۔۔۔

آکاش کی ماں جس بھی گھر میں رشتہ لینے جاتی ہر جگہ سے لوگ معذرت کرتے ۔۔۔۔۔۔ آکاش نے تین سال تک دوبارہ شادی نہیں کی لیکن تین سال بعد اچانک اس کا رشتہ ایک دوسرے محلے کی لڑکی نائلہ سے طے ہو گیا ۔۔۔۔ چونکہ دوسرے محلے والے آکاش کی زندگی میں ہونے والے عجیب و غریب واقعات سے لاعلم تھے اس لئے انہوں نے آکاش کے ساتھ نائلہ کا رشتہ طے کر دیا ۔۔۔ اور آکاش کے گھر والے بھی کافی ڈرے ہوئے تھے کہ کہیں یہ رشتہ بھی ہاتھ سے نہ نکل جائے اس لئے انہوں نے جلد ہی شادی طے کر دی ۔۔۔۔۔۔ دو ہفتے بعد شادی ہوئی ۔۔۔ آکاش کی شادی پہ محلے کہ کسی آدمی نے شرکت نہیں کی ۔۔۔۔ نائلہ آکاش کی بیوی بن کر اس کے گھر آ گئی ۔۔۔ سب خوش تھے لیکن سب کے دل میں کہیں نہ کہیں یہ ڈر بھی تھا کہ نائلہ کے ساتھ بھی وہی حادثہ نہ ہو جائے جو آکاش کی پہلی دو بیویوں کے ساتھ ہوا تھا ۔۔۔۔۔

نائلہ بہت خوصبورت اور سلجھی ہوئی لڑکی تھی ۔۔۔ اس نے آکاش اور اس کے گھر والوں کو دل سے قبول کر لیا ۔۔۔ لیکن ایک مہینے بعد سب کو نائلہ کے کمرے سے ایک زور دار چیخ سنائی دی ۔۔۔ جب سب گھر والے کمرے میں گئے تو نائلہ کمرے میں نہیں تھی اس کے بعد نائکہ مکمل طور پر غائب ہو گئی ۔۔۔
سب گھر والے نائلہ کو ڈھونڈتے رہے یہاں تک کہ پولیس کو بھی بلایا گیا لیکن کسی کو پتا نہیں چلا کہ نائلہ کہاں گئی ۔۔۔ اور نائلہ کا بھی وہی انجام ہوا جو آکاش کی دوسری بیویوں کا ہوا تھا ۔۔۔ اس واقعے کے بعد تو محلے والوں کو سو فیصد یقین ہو گیا کہ آکاش پر کوئی جنات کا سایہ وغیرہ ہے ۔۔۔۔ اور لوگوں نے آکاش سے ملنا اور بات کرنا چھوڑ دیا تھا ۔۔۔۔۔۔۔ بلکہ محلے کے کچھ لوگوں نے مل کر فیصلہ کیا کہ آکاش اور اس کے گھر والوں کو اس محلے سے نکال دیتے ہیں ۔۔۔۔ اگر وہ اس محلے میں رہے گا تو پورے محلے کو آسیب زدہ کر دے گا ۔۔۔۔ اس لئے محلے کے بزرگوں کے فیصلے پر آکاش اور اس کے گھر والوں کو اس محلے سے نکال دیا گیا تھا ۔۔۔ آکاش نے اپنا پرانا گھر بیچ کر ایک نئے محلے میں گھر لے لیا تھا ۔۔۔۔ اور وہیں اپنے گھر میں رہنے لگے ۔۔۔۔۔۔ لیکن مزے کی بات تو یہ ہے آکاش اور اس کے گھر والے جس محلے میں شفٹ ہوئے تھے اسی محلے میں ایک زرمینہ نامی لڑکی رہتی تھی۔ لڑکی تو خیر زرمینہ کو نہیں کہا جا سکتا تھا کیونکہ وہ 30 سال کی تھی لیکن وہ اس قدر خوبصورت تھی کہ 20 سال سے زیادہ کی نہیں لگتی تھی زرمینہ خوبصورت ہونے کے ساتھ ساتھ کافی ذہین بھی تھی۔۔۔۔۔ زرمینہ اور آکاش کی زندگی کی کہانی بالکل ایک جیسی تھی ۔۔۔

آکاش جس نئے محلے میں رہنے لگا وہاں زرمینہ پورے محلے میں بدنام لڑکی تھی ۔۔۔ اس کے محلے والوں نے زرمینہ کے بارے میں عجیب عجیب باتیں مشہور کر رکھی تھیں ۔۔۔۔۔ جیسے کہ زرمینہ کو جن ہیں یا وہ آسیب زدہ ہے ۔۔۔۔ لیکن زرمینہ ایک معصوم اور سادہ سی لڑکی تھی جو مفت میں ہی محلے میں بدنام ہو گئی اور زرمینہ کے ساتھ ایسا اس لئے ہوا تھا کیونکہ زرمینہ کی پہلی شادی 2010 میں ہوئی تھی ۔۔۔اور شادی کے دوسرے دن ہی زرمینہ کا شوہر کرنٹ لگنے سے مر گیا ۔۔۔۔ اور زرمینہ بیوہ ہو کر والدین کے گھر چلی گئی ۔۔۔۔۔ اور اس واقعے کے بعد محلے کے لوگوں نے مشہور کر دیا کہ زرمینہ منحوس ہے ۔۔۔۔ اس کی منحوسیت کی وجہ سے اس کے شوہر کو کرنٹ لگا ہے ۔اور وہ پہلے دن ہی بیوہ ہو گئی۔۔۔ لیکن ایک دو مہینے یہ سب باتیں کرنے کے بعد محلے والوں نے زرمینہ کے بارے میں باتیں بنانا بند کر دیںزرمینہ کی پہلی شوہر کی وفات کے بعد اس کے والدین نے زرمینہ کی 2013 میں دوبارہ ایک بہت بڑے بزنس مین سے شادی کر دی ۔۔۔۔ لیکن قسمت کو شاید یہ بھی منظور نہیں تھا ۔۔۔ اور زرمینہ کا دوسرا شوہر ہرٹ اٹیک کی وجہ سے بھی مر گیا ۔۔۔۔ زرمینہ بیچاری ایک بار پھر بیوہ ہو کر گھر چلی آئی ۔۔۔۔ اس بار محلے والوں نے زرمینہ خے محلے والوں نے اس کو معاف نہیں کیا ۔۔۔۔ اور الٹی سیدھی باتیں بنانا شروع کر دیں اور بیچاری زرمینہ کے لئے زندگی مشکل کر دی ۔۔۔۔۔۔
میں بذات خود بہت ماڈرن اور آزاد خیال تھا اور اس سب کے لئے زرمینہ کو قصوار نہیں سمجھتا تھا اور اس بیچاری کا کوئی قصوار تھا بھی نہیں زندگی اور موت تو خدا کے ہاتھ میں ہوتی ہے اس وقت تو کم از کم میں زرمینہ کے بارے میں یہی سوچتا تھا

اس واقعے کو چار سال گزر گئے پھر بہت دیر تک زرمینہ کے لئے کوئی رشتہ نہ آیا ۔۔۔ ایک دن اچانک کسی دوسرے محلے سے زرمینہ کے لئے رشتہ آیا اور زرمینہ کے والدین نے فورا ہاں کر دی ۔۔۔ اسی ڈر سے کہ کہیں محلے والوں کی باتوں کی وجہ سے یہ رشتہ بھی ہاتھ سے نہ نکل جائے ۔۔۔۔۔ 2018 میں ایک بار پھر زرمینہ کی شادی ہو گئی یہ زرمینہ کی تیسری شادی تھی ۔۔۔۔۔ زرمینہ محلے میں کافی مشہور تھی اس لئے مجھے وقتا فوقتا زرمینہ کے قصے سننے کو ملتے رہتے تھے ۔ میں جب بھی زرمینہ کے بارے میں سنتا مجھے زرمینہ سے ہمدردی ہوتی ۔۔۔ جو کچھ بھی ہو رہا تھا اس میں زرمینہ کا کوئی قصور نہیں تھا ۔۔۔۔۔۔ قسمت نے زرمینہ کے ساتھ ایک بار پھر وہی کیا جو اب تک ہوتا آیا تھا زرمینہ کا تیسرا شوہر بھی سیڑھیوں سے گر کر مر گیا ۔۔۔۔ اور زرمینہ ایک بار پھر بیوگی کا داغ لے کر والدین کے گھر آ گئی ۔۔۔ اس حادثے کے بعد محلے والے لوگ زرمینہ سے دور رہنے لگے تھے جہاں بھی زرمینہ کو دیکھتے گلی بدل لیتے ۔۔۔ یہاں تک کہ زرمینہ کے اپنے گھر والے اپنے بہن بھائی بھی زرمینہ کو منحوس سمجھنے لگے تھے ۔۔۔ جس طرح آکاش کے محلے والوں کو لگتا تھا کہ آکاش خود اپنی بیویوں کو غائب کرتا ہے بالکل ویسے ہی زرمینہ کے محلے والے کو بھی یہی لگتا تھا کہ زرمینہ خود اپنے شوہروں کے ساتھ کچھ نہ کچھ عجیب کرتی ہے ۔۔۔۔۔ لیکن محلے والوں کو یہ سسپنس بھی تھا کہ آخر ان دونوں کی بیویوں اور شوہروں کے ساتھ ایسا کیا ہو جاتا ہے جو یہ بیوہ ہو جاتے ہیں ۔۔۔۔

آکاش اور اس کے گھر والے چونکہ زرمینہ کے محلے میں نئے تھے اس لئے وہ زرمینہ کے بارے میں زیادہ کچھ نہیں جانتے تھے ۔۔۔اور اس کے بارے میں مشہور کہانیوں سے لاعلم تھے ۔۔۔۔ ۔بس انہیں اتنا علم تھا کہ زرمینہ کی تین شوہروں کی ڈیتھ ہو گئی ہے ۔۔۔ ۔اور ویسے بھی انہیں آکاش کی شادی کہیں کرنی تھی اس لئے آکاش کے ماں باپ زرمینہ کا رشتہ لینے اس کے گھر چلے گئے ۔۔۔ زرمینہ کے والدین پہلے سے ہی زرمینہ کی وجہ سے پریشان تھے کہ کوئی اس سے شادی نہیں کرتا اور وہ آکاش کا رشتہ دیکھ کر خوش ہوئے اور انہوں نے فورا ہاں کر دیا آکاش اور زرمینہ کی شادی طے ہو گئی ۔۔۔ دو دن بعد ان کی شادی تھی ۔۔۔۔
وہ دونوں ایک دوسرے کی سچائی سے لا علم تھے ۔۔۔ اور زرمینہ کے گھر والے آکاش کے پچھلے محلے والی کہانیوں سے انجان تھے ۔۔۔ لیکن محلے والے سب جانتے تھے زرمینہ کے بارے میں بھی اور آکاش کے بارے میں بھی ۔۔۔ اور اگر زرمینہ کی شادی سے سب سے زیادہ کوئی خوش تھا تو وہ تھے محلے والے ۔۔۔۔اب وہ دونوں ایک دوسرے سے شادی کر رہے ہیں جن کے ہونے والے جیون ساتھی مر گئے ۔۔۔۔ زرمینہ کے تین شوہر مر چکے تھے اور آکاش کی تین بیویاں اب وہ دونوں آپس میں شادی کر رہے تھے تو محلے والے نے سوچا دیکھتے ہیں اب کون پہلے مرتا ہے اصل مسئلہ کس میں ہے ۔۔۔۔ آکاش میں یا زرمینہ میں ۔۔۔۔ اب پتا چلے گا کون کتنا منحوس ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*